ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بنگلہ دیش میں ایک اور ہندو کا قتل

بنگلہ دیش میں ایک اور ہندو کا قتل

Fri, 10 Jun 2016 18:23:57  SO Admin   S.O. News Service

ڈھاکہ،10جون(آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش میں آج جمعے کو ایک اور ہندو شہری کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ نتیا راجن پانڈے پر علی الصبح اس وقت نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جب وہ چہل قدمی کر رہے تھے۔ پانڈے گزشتہ چالیس برسوں سے ایک قریبی مندر میں رضا کار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ یہ واقعہ شمال مغربی پبنہ ضلع میں پیش آیا۔ ابھی چند روز قبل ہی ایک ہندو پنڈت اور ایک مسیحی شہر ی کوبھی قتل کیا گیا تھا۔ ہندو اور کرسچن بنگلہ دیش کی 160 ملین کی آبادی کا دس فیصد ہیں۔


Share: